سینیٹر تاج حیدر کوسینیٹ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

12

اسلام آباد، جون 24 (اے پی پی): سینیٹر تاج حیدر کوسینیٹ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔

سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ان کا نام بطو ر چیئرمین کمیٹی تجویز کیاجبکہ سینیٹر دوست علی جیسر نے اس کی تائید کی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ تمام اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اراکین کمیٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔