اسلام آباد 24 مئی (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی شائستہ خان نے کہا ہےمسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ،میرے قائد نے محمد نواز شریف نےجمہوریت کے لیے اپنی سیاست تک قربان کی۔
انہوں نے پیر کو اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے قائد نواز شریف کا اور خاص طور پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کروں گی کہ ان مشکل حالات میں جب زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہورہےتھے ۔ہمارے معاشی حالات دگرگوں تھے اور اس حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کرنا واقعی بہت بڑا مشکل کام تھا جو کہ مسلم لیگ کی قیادت میں ایک عوام دوست بجٹ دیا گیا ۔
انہوں نے کہا بجٹ میں بہترین اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور بجٹ جمہوریت کی طرف قدم ہوتا ہے میرے قائد نے جمہوریت کے لیے اپنی سیاست تک قربان کی ۔
انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل سے ہم اچھی توقع نہیں رکھ سکتے قائد اعظم کی تصویر کے نیچے جنہوں نے ہمیشہ کام کرنا سکھایا وہاں ہم صرف لڑائی کر رہے ہیں۔ آج بھی فلورپر گالم گلوچ ہوئی ۔سوچیں ہم کس طرف جا رہے ہیں؟۔ ہم نوجوان نسل کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں؟۔ علامہ اقبال نے جس نسل کو دنیا کی رہنمائی کرنے، اچھی قوم بننے کا تصور دیا ،جدوجہد کی، اشعار لکھے ۔ہم اس نوجوان نسل کو گالی گلوچ کی سیاست سکھا رہے ہیں۔ خدارا سوچئے؟۔