آئین اور پارلیمان کی بالادستی سے ملک کے معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں، رکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی

9

اسلام آباد،24 جون ( اے پی پی ):پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی نے کہا ہے کہ  مقامی وسائل پر مقامی لوگوں کو اختیاردینے، آئین اور پارلیمان کی بالادستی سے ملک کے معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

پیر کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے  محمود خان اچکزئی نے کہاکہ  پاکستان ہمارا ملک ہے یہاں نہ کوئی فاتح ہے اورنہ مفتوح، نہ کوئی مالک ہے اورنہ کوئی غلام، تمام قومیتوں کے لوگ اپنی زمینوں پر آباد ہیں،  یہ 25کروڑ عوام کی رائے کا ایوان ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقامی وسائل پرمقامیوں کو اختیاردینے، آئین اور پارلیمان کی بالادستی سے ملک کے معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔