بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں،اراکین  صوبائی اسمبلی

17

کوئٹہ 25 جون (اے پی پی)اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں مینہ بلوچ،مالک بلوچ، رحمت صالح بلوچ، ظہور احمد بلیدی، اصغر رند، غلام دستگیر بادینی، خیر جان بلوچ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ بل پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان خوش حال ہوگا تو پاکستان خوش حال ہوگا، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کی تعلیم و ترقی کے حوالے کے وعدے پورے کرے۔ بلوچستان کے اہم ایشوز سمیت صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو بہتر روز گار مہیا کیا جائے، بلوچستان کی تعمیر اور ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیارہیں، صوبے کے تمام ہسپتالوں اور سکولوں کو بھی سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے۔

 اجلاس میں اراکین اسمبلی نے بجٹ بل پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے سے زائد ہے ۔بلوچستان کے زمینداروں کے باغات تیار ہیں لیکن بجلی نہیں ، اراکین اسمبلی نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں بلوچستان بھر کی شاہراہوں ،ہسپتالوں، سکولوں سمیت دیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 26 جون بدھ تک موخر کردیا گیا۔