لاہور۔ 25 جون ( اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سگیاں انٹرچینج سے بابو صابو تک سروس روڈز کا خود جائزہ لیااور ایلیویٹڈ بند روڈ کا بھی معائنہ کیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بند روڈ پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا حکم دیا اور بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے جولائی کی ڈیڈ لائن دیدی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ کنٹرولڈ ایکسس بند روڈ کی ساتھ سروس روڈز کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا فوری تدارک ضروری ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے پراجیکٹ پربریفنگ دی اور بتایا کہ پیکج ٹو کے ہائی رائزڈ ایریا کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھولا جا رہا ہے۔
ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال ، ایل ڈی اے حکام بھی موجود تھے۔