شہریوں کی تفریح اور شجرکاری ترجیح ہے ، مزید مقامات پر تھیم ریسٹورنٹ  و دکانیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے،  ڈی جی پی ایچ اے ملتان

20

ملتان، 25 جون (اے پی پی):ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے کہا ہے کہ شہریوں کی تفریح اور شجرکاری ترجیح ہے  اور اس سلسلے میں مزید مقامات پر تھیم ریسٹورنٹ اور دکانیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے لیے سروے بھی مکمل کر لیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ملتان میں فاطمہ جناح نرسری کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہوں نے بتایا کہ جناح پارک میں کمپلیکس کی تعمیر کا ٹینڈر اگلے ماہ ہوگا ،ادارے کی ترقی اور آمدنی میں اضافے کیلئے اس قسم کے اقدامات نا گزیر ہیں ۔آصف رئوف خان  نے مزید کہا کہ نرسریز ،پارکس اور گرین بیلٹ کو اپ گریڈ کر کے مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس حافظ اُسامہ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری غلام نبی،ڈپٹی ڈائریکٹرانجینئرنگ خالد ظفر بھی موجود تھے۔