سرگودھا،25 جون(اے پی پی): سپیشل جج اینٹی کرپشن سرگودھا نے لاکھوں روپے سرکاری فنڈز خردبردکرنے والے چیئرمین اور سیکرٹری سی سی بی کو10سال قید بامشقت اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
رانا توصیف الرحمن اور محمد سرفراز نے اپنے ناموں سے اجتماعی ترقیاتی کے نام سے ایک سی سی بی مٹھہ ٹوانہ میں رجسٹرڈ کروائی جنہوں نے روڈز کی تعمیر کے دوران18لاکھ28ہزار 9سو35روپے سرکاری فنڈز سے خردبردکیے تھے، جس پراینٹی کرپشن سرگودھا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں بھیجوا دیا تھا۔عدالت میں مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر سپیشل اینٹی کرپشن سرگودھا شہزاد حسین بھٹی نے دونوں ملزمان توصیف الرحمن، چیئرمین اور محمد سرفراز، سیکرٹری، اجتماعی ترقیاتی سی سی بی مٹھہ ٹوانہ کو10سال قیدبامشقت اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے۔