سینٹ کی قائمہ کمیٹی براۓ امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس

24

اسلام آباد، جون 25 (اے پی پی):سینیٹر پروفیسر ساجد میر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کے چیئرمین کے طور پر منتخب کر لیا گیا۔

 ان کا نام بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تجویز کیا جبکہ سینیٹر فلک ناز نے تائید کی۔ نو منتخب چیئرمین کمیٹی سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے تمام اراکین کمیٹی کا اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اراکین کمیٹی کی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی یہ کوشش ہو گی کہ ایسے اقدامات اٹھائے جس سے بہتری لائی جا سکے۔