اسلام آباد،26 جون (اے پی پی ):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔تاہم کشمیر ،خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت، جیکب آباد میں 49رہا، جبکہ دادو میں48، سبی، لسبیلہ ،خیرپور میں 47، روہڑی، پڈعیدن، نور پور تھل، موہنجو داڑو، لاڑکانہ، چھور، بہاولپور میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔