جیلوں میں خواتین و بچوں کو طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

16

ملتان ۔ 26 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جیلوں میں اصلاحات کا خصوصی پیکیج دیا گیا ہے،جیلوں میں خواتین و بچوں کو طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے قیدیوں کو فراہم سہولیات اور بیرکوں کی اپ گریڈیشن کا معائنہ کیا۔ قیدیوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی قیدیوں کے لئے ریلیف فراہمی کے احکامات جاری کیے۔

 انہوں نے قیدیوں کو دئیے جانے والے کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیل ڈسپنسری اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو بھی فوری پورا کریں گے۔