مائلو شہید ٹرسٹ اور ایکسائز پولیس کے زیر اہتمام منشیات کے استعمال پر قابو پانے کے لیے ریلی

13

کوئٹہ،27 جون (اے پی پی):منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں قائم مائلو شہید ٹرسٹ اور ایکسائز پولیس کے زیر اہتمام منشیات کے استعمال پر قابو پانے کے لیے علمدار روڈ پر ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام سول سوسائٹی،مختلف اسکولوں کے بچوں اور منشیات سے بحالی حاصل کرنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ریلی مائلو شہید ٹرسٹ کے بحالی سینٹر سے نکالی گئی،علمدار روڈ کے شہداءچوک پر شرکاءنے ریلی سے خطاب کیا جس کے بعد ریلی واپس ٹرسٹ کے آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔