اسلام آباد، 28 جون (اے پی پی ):اسلام آباد، کشمیراور خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 48، جیکب آباد47، دادو، نوکنڈی،موہنجو داڑو، تربت 46، دالبندین، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔