سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کی زیر صدارت  5 اگست کی تقریبات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

35

اسلام آباد، 1 جولائی(اے پی پی): سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان وسیم اجمل چوہدری کی زیر صدارت پیر کواعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 5 اگست 2024 کو بھارتی غیر قانونی اقدام کی 5 ویں برسی کے موقع پر تقریبات کے انعقاد کے لیے تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات و نشریات، اسلام آباد پولیس، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، وزارت تعلیم، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، کنٹونمنٹ بورڈ سمیت مختلف وزارتوں اور محکموں کے حکام اور فوکل پرسنز ، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور دیگر نے شرکت کی۔

 اجلاس میں 5 اگست 2019 کو بھارتی یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی پانچویں برسی کے موقع پر مختلف وزارتوں اور محکموں کی جانب سے منعقد کی جانے والی مختلف تقریبات کے حوالے سے مجموعی پلان پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا۔