نوشہرہ ورکاں،02 جولائی(اے پی پی):چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ ریجن کی ہدایت پر گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں میں گزشتہ ماہ کے دوران چاروں سب ڈویژنوں میں بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران 54 افراد بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے جن کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ بھاری ڈیٹیکشن بل بھی ڈالے گئے ہیں۔
بجلی چوروں کے خلاف اب تک کی گئی کارروائی میں ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں محسن علی کی کمانڈ میں چاروں سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز مبشر حسین،سکندر ریاض ،فہد حسین ،اور ایس ڈی او نوکھر نے 10 ماہ کے دوران بھرپور کارروائی میں 530 افراد کو بجلی چوری میں پکڑ کر ایف آئی آرز درج کرانے کے علاوہ 561085 یونٹ کے 27194238 روپیے کے بل ڈالے گئےاور 90 فیصد 24671920 روپیے ریکور کیے گئے۔ پولیس نے 321 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات عدالت کو بھیج دیے ہیں۔
اس حوالے سے ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں محسن علی کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مرتکب افراد کو پکڑنے کے لیے اسپیشل ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور کوئی کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو معافی کا حقدار نہیں ہو گا۔