اسلام آباد، 02 (ے پی پی)2ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔کشمیر، بالائی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر،بالائی پنجاب،بارکھان اور مری میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 35،سیدو شریف 27، مالم جبہ 26، کاکول 02، دیر (لوئر اور اپر 01)، کشمیر: راولاکوٹ 13، گڑھی دوپٹہ 03، بلوچستان: بارکھان 04، پنجاب: مری اور نارووال میں 02 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔