دوشنبہ :وزیراعظم شہباز شریف کی صدارتی محل آمد  ، تاجکستان کے صدرکا پرتپاک استقبال،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

96

دوشنبہ۔2جولائی  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارتی محل آمد پر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب  ہوئی جس میں تاجکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ تاجکستان کے صدر نے اپنی کابینہ کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے بھی اپنے وفد کے ارکان کو تاجکستان کے صدر سے متعارف کرایا۔