جدہ،02 جولائی(اے پی پی): اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جدہ ہیڈکوارٹر میں یروشلیم اورغزہ کی جنگ پر ایک بین الاقوامی سپموزیم کا انعقاد کیا۔سپموزیم سے خطاب میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا کہ یہ سمپوزیم ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہم سب یروشلم کے اسلامی و عیسائی مقدس مقامات، اس کے لوگوں اور آباد کاری کی پالیسیوں کے ذریعے اس کی عرب شناحت پر بار بار اسرائیلی حملوں، زمینوں کو ضبط کرنےاور دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے نتیجے میں خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔
ابراہیم طحہٰ نے کہا کہ یروشلم فلسطین کا دارالحکومت اور فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے جس پر 1967 میں قبضہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر اوآئی سی کی ذیلی تنظیم برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے اسٹنٹ سیکریٹری آفتاب احمد کھوکھر بھی شریک تھے۔ انہوں نے لبنان، آسٹریا میں سفارتی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بعد او آئی سی میں نئی ذمہ داری سنبھالی ہے۔