ملتان؛قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم کی بحالی کےمنصوبہ پر کام تیزی سے جاری

21

ملتان،03 جولائی(اے پی پی):کھیلوں کے بین الاقوامی میدان قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم کی بحالی کےمنصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ پی ایم یو کے تحت سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے 396 ملین کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

منصوبہ بارے بریفنگ رپورٹ کے مطابق قلعہ کہنہ سٹیڈیم و دوکانات کی اپگریڈیشن کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اب تک  واٹر سپلائی،سیوریج،جاگنگ ٹریک اور گاڑیوں کی پارکنگ مکمل ہو چکی ہے۔پبلک باتھ رومز سمیت فلڈ لائٹس کی تنصیب بھی منصوبے کا حصہ ہے۔دوکانوں کو قانونی تقاضے پورے کرکے فوڈ سٹریٹ کی طرز پر آلاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فوڈ سٹریٹ دلکش  لینڈ سکیپنگ منصوبہ میں شامل ہے۔قلعہ کہنہ قاسم سٹیڈیم فوڈ سٹریٹ کو فیملیز کیلئے دیدہ زیب بنایا جائے گا۔ قاسم سٹیڈیم کے گرد شجرکاری  بھی پلاننگ میں شامل کی گئی ہے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے قلعہ کہنہ کے قاسم سٹیڈیم کا دورہ کیا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف نے بریفننگ دی۔