وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا کمانڈ اینڈ کنٹرول کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ

18

کوئٹہ، 03 جولائی(اے پی پی): وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کی کمانڈ اینڈ کنٹرول کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا اس موقع پرآئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے وزیرداخلہ کا استقبال کیا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی پروگرام شہر میں سیکورٹی بڑھانے کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کرتا ہے،وزیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو مکمل کرنا حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا، پروجیکٹ کا مقصد جلدجرائم کا خاتمہ اورمجرموں کی گرفتاریاں ہیں اور کہا کہ  سیف سٹی پروجیکٹ صوبے کے عوام کے لیے فائدہ مند اور تحفظ کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی تمام وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کی جان مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام کے ساتھ فورسز بھی نشانہ بنے ہیں، اور کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں فورسز کی لازوال قربانیوں پر ہمیں فخر ہے،دہشت گردی کے خاتمے میں سیف سٹی پروجیکٹ مددگا ر ثابت ہوگا اور فورسز ریاست کے سپاہی کے طور پرسیف سٹی جیسے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گری کا جلد خاتمہ کرلیں گے۔

آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے،اور سیف سٹی پراجیکٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے، اس موقع پر آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ سیف سٹی سے سیکورٹی کے واقعات کا موثر طریقے سے جواب دیا جا سکے گا۔