آستانہ،03 جولائی(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف قازقستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے۔
آستانہ کے نور سلطان نذر بائیوف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قازقستان کے وزیر اعظم اولہاز بیکٹونوف،قازقستان کے نائب وزیراعظم علی بیک بیکایوف،آستانہ شہر کے مئیر زہینس قاسم بیک،قازقستان میں تعینات پاکستان کے سفیر نعمان بشیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم 3 اور 4 جولائی 2024 کو آستانہ،قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاساور ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم سربراہی اجلاس کے موقع پر شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔