ملتان؛ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے فول پروف انتظامات

11

ملتان، 04 جولائی(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے فول پروف انتظامات جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور سی پی او صادق علی ڈوگر فیلڈ نے امام بارگاہوں اور مجالس روٹس کی انسپکشن کی۔ ڈپٹی کمشنر نے امام بارگاہ شاہ گردیز اور امام بارگاہ دولت گیٹ میں انتظامات کی انسپکشن کی۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے محرم کے حوالے سے پیچ ورک اور لائٹنگ دو روز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عزاداروں اور لائسنس داران کے مسائل و شکایات کا فوری ازالہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محرم روٹس پر  تجاوزات کا خاتمہ کرکے صفائی کا مثالی انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ،واسا اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیت تمام ادارے متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مذہبی منافرت اور انتہا پسندی کے مرتکب عناصر سے ریاست بھرپور انداز میں نمٹنے گی۔

 سی پی او نے کہا کہ حساس امام بارگاہوں اور مجالس پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام محرم الحرام کے موقع پر امن و بھائی چارے کا پیغام عام کریں۔

 ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے لائسنس داران سے ملاقات بھی کی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی کرائی۔