اسلام آباد۔04 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے آج نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس کی قیادت میں ایک سینئر وفد سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں تعلیمی خلا کو پر کرنے میں امریکہ کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے امریکہ کی حمایت اور تعاون کو سراہا اور کہا کہ امریکہ کے تعاون سے اہم منصوبے جاری ہیں جن کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان نے تعلیم کو بہت اہمیت دی ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملک میں سکول سے باہر بچوں کیو تعلیم کی جانب لانے کے لیے حکومت کی کاوشوں پر روشنی ڈا لی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے دائرے میں تعاون بڑھانے کی بہت گنجائش ہے۔