کوئٹہ۔ 04 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ورکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی بجٹ سے متعلق بریفنگ دی ۔وزیراعلی بلوچستان نے بتایاکہ بلوچستان میں سندھ کی طرز پر اعلیٰ سطح کے صحت کے مراکز جلد مکمل ہوں گے۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی بلوچستان نے صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات اور امن و امان کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔