مری، 05جولائی (اے پی پی): سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مری آنے والے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
سی ٹی او تیمور خان نے اس حوالے سے مری میں شدید دھند کے باعث سیاحوں کو گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے ممکنہ بارش کی صورت میں فوگ لائٹ اور ڈبل اشاروں کا استعمال کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ سیاحوں کی سہولت کے لئے اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک مری خود فیلڈ میں موجوداگر مین پوانٹس پر خود نگرانی کریں تو مزید بہتری آ ئے گی ۔انہو ں نے عوام سے کہا دوران ڈرائیونگ جلد بازی اور ڈبل لائن بنانے سے اجتناب کریں،دو طرفہ ٹریفک چلنے کی وجہ سے غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔سیاح پوائنٹ پر موجود ٹریفک وارڈنز سے تعاون کریں اور ان کی ہدایات پر عمل کریں۔ڈی ایس پی ٹریفک نے کہاسیاح کسی بھی پریشانی یا ٹریفک پرابلم کی صورت میں کنٹرول روم 0519269200 یا 15 پر کال کریں۔ انہوں نے کہادوران سیاحت سیر تفریح کے دوران اپنی گاڑی کو مناسب اور محفوظ جگہ پر پارک کریں۔