ضلعی انتظامیہ کا شہر اولیاء کی بیوٹیفکیشن کیلئے عملی اقدامات کا فیصلہ

14

ملتان،05 جولائی(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کا شہر اولیاء کی بیوٹیفکیشن کیلئے عملی اقدامات کا فیصلہ،قلعہ کہنہ ،واٹر ورکس روڈ،چوک گھنٹہ گھر اور نشتر روڈ کی اپ گریڈیشن و لینڈ سکیپنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا ضلعی محکموں کے ساتھ فیلڈ میں دورہ،بیوٹیفکشن کا ٹاسک دیا اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے آصف رؤف ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور سی او کارپوریشن محمد اقبال بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے نشتر روڈ سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرکے خوبصورت گرین بیلٹ بنانے کا حکم دیا اور کہا واٹر ورکس روڈ کے نئے ڈیوائیڈر تعمیر اور روڈفرنیچر لگایا جائے گا اور کہا واٹر ورکس روڈ کو ماڈل بننے سے قلعہ کہنہ آنے والے سیاحوں کو تبدیلی کا احساس ہوگا۔وسیم حامد سندھو نے کہا واٹر ورکس روڈ پارک کی نئی گرل،جھولے اور خوبصورت لینڈ سکیپنگ کا بھی آغاز کردیا گیاہے اور کہا کہ نشتر ہسپتال کے گردونواح کو تمام تجاوزات سے پاک کر کے گرین بیلٹ بنایا جائے گا اور شہر کے داخلی راستوں پر دروازوں کو سجایا جا رہا ہے اور درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔