محرم الحرام کی سکیورٹی کے تمام تر انتظامات قبل از وقت مکمل کر لئے گئے ہیں، ڈی پی او بھکر

47

بھکر، 05 جولائی(اے پی پی): ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک محرم الحرام کی سکیورٹی کے تمام تر انتظامات قبل از وقت مکمل کر لئے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے  محرم الحرام کے حوالے سے جلوس آرگنائزرز/لائسنس داران سے میٹنگ میں کہی،ڈسٹرکٹ انچارج سیکیورٹی ملک ثناءاللہ نے جلوس کے روٹس اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کے بارے بریفنگ دی۔

ڈی پی او بھکر نے کہاکہ محرم الحرام میں تمام جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے،محرم الحرام کی سکیورٹی کے تمام تر انتظامات قبل از وقت مکمل کر لئے گئے ہیں،شیعہ رہنما، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین و لائسنس ہولڈرز، ممبران امن کمیٹی کی باہمی مشاورت سے انتظامات یقینی بنائیں۔