ملتان؛جناح پارک ملتان کے جا گنگ ٹریک کی بحالی کا فیصلہ، ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا۔ڈی جی پی ایچ اے

19

ملتان۔ 05 جولائی (اے پی پی):پی ایچ اے ملتان نے جناح پارک کے جا گنگ ٹریک کی مکمل بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے۔پارک میں پہلے مرحلے میں جاگنگ ٹریک کو مکمل بحال کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے جناح پارک کے دورہ  کرنے کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کام کی شفافیت اور میعار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جا گنگ ٹریک پر مٹی غیر معیاری ہونے پر واپس بجھوادی گئی ہے۔ مٹی میں پتھراور معیار ناقص پایا گیا جس پر نئی مٹی کے احکامات جاری کر دئے گئے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ  کینٹینز،سائیکل / موٹر سائیکل اسٹینڈ اور جھولوں کی نیلامی مکمل کر لی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں پارک کے جنگل میں درختوں کی شجر کاری بھی کی گئی ہے۔  جاگنگ ٹریک کی مکمل بحالی اور لائٹس کی تنصیب پر کام جاری ہے۔ اگلے مرحلے میں پارک میں دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ آصف رؤف نے بتایا کہ پارک کا ڈیڑھ کلو میٹر لمبا اور  20 فٹ سے زائد چوڑاٹریک مکمل کیا گیا ہے جس کی تزئین آرائش کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔