اسلام آباد، 05 جولائی (اے پی پی ):اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم خطۂ پوٹھوہار،با لائی/وسطی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:جوہرآباد 48،سرگودھار 38، چکوال 33، فیصل آباد25،اوکاڑہ 12، حافظ آباد، منگلہ 08، جھنگ 05، جہلم، کروڑ(لیہ) 04، اسلام آباد ( زیروپوائنٹ 03، بوکرا، سید پور 02، گولڑہ ، ائرپورٹ 01)،مری، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03،اٹک،شیخوپورہ 02، راولپنڈی (شمس آباد01)،گوجرانوالہ، سیالکوٹ(ایئر پورٹ) 01،بلوچستان : بارکھان 34، کشمیر: گڑھی دوپٹہ، 15، مظفرآباد (ایئر پورٹ 11 ،سٹی 09)، راولاکوٹ10، خیبر پختونخوا:بالاکوٹ 06،گلگت بلتستان: استور 03، بونجی 02 اور اسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 49، سبی 46، پنجگور، جیکب آباد 45، دادو، چلاس،تربت اور روہڑی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔