بلوچستان میں کھیلوں کو فروغ دیکر دہشت گردی کو شکست دیں گے، سرفراز بگٹی

14

کوئٹہ۔ 06 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کو فروغ دیکر دہشت گردی کو شکست دیں گے،نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھیں گے، کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام سائیکلنگ کمپٹیشن کی تقریب میں شرکت کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے پورے سال کا کلینڈر مرتب کیا گیا ہے،بلوچستان میں پہلی یوتھ پالیسی متعارف کرانے جاررہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں اور ریاست کے درمیان خلیج کم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ پالیسی کی تشکیل میں رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جلد نوابزادہ شہید سراج خان رئیسانی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ شہید پروفیسر ناظمہ طالب کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور ہر ماہ ایک فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی یوتھ ہمارا اثاثہ ہے اور صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اپنے نوجوانوں کے لیے خصوصی اقدامات کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔