تعلیمی بورڈ ملتان نے سالانہ میٹرک امتحانات 2024ءکے پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کا اعلان کردیا

35

ملتان، 08 جولائی (اے پی پی ): تعلیمی بورڈ ملتان نے پہلے سالانہ میٹرک امتحانات 2024ءکے پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کا اعلان کردیا ۔چیئر مین بورڈ حافظ محمد قاسم ،سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد، کنٹرولرامتحانات حامد سعید نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن محمد انس نوید نے 1191 نمبر لیکر حاصل کی ہے اور  فیضان شوکت کی دوسری 1190 نمبر، تیسری پوزیشن بورے والا کہ رانیہ شوکت 1188 نمبر لیکر حاصل کی ،محمد انس نوید الگثور سکول شاہ رکن عالم نے 1191 نمبر لے کر سائنس گروپ میں اول رہے۔ محمد فیضان شوکت رول نمبر 203924 مسلم پبلک سکول بہاولپور روڈ نے 1190 نمبر لے کر سائنس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ علی بن عبداللہ رول نمبر 119034نے 1187نمبر لے کر تیسری پوزیشن پائی۔ علی عبداللہ گورنمنٹ ماڈل ہائرسکینڈری سکول خانیوال کے طالب علم ہیں بورڈ نتائج سائنس گروپ طالبات میں رانیہ شاہد رول نمبر 181160 نے 1188نمبروں کے ساتھ طالبات سائنس گروپ میں اول رہیں۔ رانیہ شاہد کا تعلق تابندہ ماڈل ہائر سکینڈری سکول فار گرلز بوریوالہ سے ہے۔ سائنس گروپ میں دو طالبات مساوی طور پر 1187 نمبر لے کر  دوسرے نمبر پر رہیں جویریہ ارشد رول نمبر رول نمبر191645 اور حفصہ نور رول نمبر 161334 دوم رہیں ۔جویریہ ارشد کا تعلق علامہ اقبال گرلز ہائرسکینڈری سکول شجاع آباد سے ہے حفصہ نور پنز پبلک گرلز ہائر سکینڈری سکول لودہراں کی طالبہ ہیں  سائنس گروپ میں چار طالبات نے مساوی طور پر 1186نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پائی۔  رول نمبر 202636 چشمان فاطمہ اور رول نمبر 169186 عنزہ سلطان کی تیسری پوزیشن  حافظہ اقصی علی رول نمبر 201220 اور رمیشہ رفیق رول نمبر 184774 کی بھی تیسری پوزیشن تیسری پوزیشن ہولڈر چشمان فاطمہ اور حافظہ اقصی علی مسلم پبلک گرلز ہائر سکینڈری سکول ممتاز آباد کی طالبہ ہیں تھرڈ پوزیشن ہولڈر رمیشہ رفیق الائیڈ گرلز ہائی سکول گگو منڈی پوریوالہ کی طالبہ ہیں۔ ۔تھرڈ پوزیشن ہولڈر عنزہ سلطان الائیڈ گرلز سکول کبیروالہ کی طالبہ ہیں ۔

 ملتان بورڈ طلبہ آرٹس گروپ میں منصب ریاض رول نمبر 255508 نے 1148 نمبر لے کر اول رہے۔ محمد زوہیب اصغر رول نمبر 253344نے 1116 نمبر لے کر طلبہ آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔محمود احمد رول نمبر 253388 نے 1113 نمبر لے کر آرٹس گروپ طلبہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 ملتان بورڈ طالبات آرٹس گروپ میں سعدیہ نورین رول نمبر 253780 نے 1142 نمبر لے کر پہلی پوزیشن پائی ۔عائشہ نور رول نمبر 254364 نے 1136نمبر لے ملتان بورڈ طالبات گروپ میں دوسرے نمبر پر رہیں۔سحرش اہلکار رول نمبر 258519 نے 1134 نمبر لے کر  ملتان بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

ملتان بورڈ آرٹس گروپ کی پہلی تینوں پوزیشن ہولڈر طالبات کا تعلق سرکاری سکولوں سے ہے۔