لاہور؛ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی ملاقات

15

لاہور، 8 جولائی ( اے پی پی ):  صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے پیر کو یہاں  ملاقات کی۔ ملاقات  میں انڈسٹری کو درپیش مسائل اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

صوبائی وزیر نے ایسوسی ایشن نمائندگان سے فورٹیفائیڈ آٹے سے متعلق بھی گفتگوکی۔ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں فورٹیفائیڈ آٹا کے منفرد تھیلے متعارف کروائے گی۔وٹامنز  سے بھرپور فورٹیفائیڈ آٹے کے استعمال سے بچوں اور خواتین کے طبی مسائل میں واضح کمی آئے گی۔ مارکیٹ میں فورٹیفائیڈ آٹے کی چیکنگ کا اختیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیبز کو ہوگا۔

صوبائی وزیر خوراک نے واضح کیا کہ آٹا پرمٹ جاری کرنے میں کرپشن ثابت ہونے پر متعلقہ افسر کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہوگا۔محکمہ خوراک پنجاب میں کرپشن یا ہیرا پھیری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

 ملاقات میں  سیکرٹری خوراک معظم اقبال سپرا، ڈائریکٹر فوڈ شعیب جدون ،فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان عاصم رضا، ماجد عبداللہ، افتخار مہتو، خلیق ارشد، محمد شاہد اور احمد شریک تھے۔