محرم الحرام کے مقدس ماہ میں امن قائم رکھناپوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے،قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کے ساتھ عوام تعاون کریں؛مولاناعبدالخبیر آزاد

15

کوئٹہ، 09 جولائی (اے پی پی): مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولاناعبدالخبیر آزاد  نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس ماہ میں امن قائم رکھناپوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اتحاد بین المسلیمن احترام انسانیت،بین المذاہب ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، قیام امن کے لئے سیکورٹی اداروں کے ساتھ عوام تعاون کریں۔

 ان خیالات کا اظہار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مولاناعبدالخبیر آزاد نے مولانا انوارالحق حقانی، قاری مہراللہ، علامہ ہاشم موسوی، پادری سائمن بشیر اور دیگر  کے ہمراہ  کوئٹہ پریس کلب میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان متحد ہےاور ہمیشہ رہےگا،دشمن طاقتوں کا ناپاک ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم ایک متحد قوم بن کر دشمن کو شکست دے سکتے ہیں، اخوت اور بھائی چارہ رواداری کو سامنے رکھیں، اتحاد استحکان اور بین المسالک وبیں المذاہب ہم آہنگی کی فروغ دینے کی ضرورت ہے، پیغام پاکستان کافروغ وقت کی ضرورت ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزادنے کہاکہ ملکی سلامتی کےلئے علما ء کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن رواداری کا پیغام دیتا ہے، پیغام پاکستان کے فروغ کے لئے علماءکرام منبر اور محراب سے آگاہی پیداکریں۔

انہوں نے کہا کہ  اگر ملک میں استحکام ہوگا توپاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ  ملک سے دہشتگردی کے لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے  تمام علماء کرام پر زور دیا کہ محرم الحرام کے دوران قیام کویقینی بنانے کےلئے افواج،پولیس انتظامیہ اور دیگراداروں کے ساتھ بھرپور ساتھ دیں۔