ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

9

اسلام آباد، 09 جولائی (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم بالائی پنجاب،خیبر پختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان اور زیریں بلوچستان، میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم وسطی پنجاب، کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور ژوب میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):پنجاب: سیالکوٹ سٹی 20، گجرات 12، خیبرپختونخوا: پاراچنار 19، چترال 01، سندھ: تھرپارکر (کلوئی 15، دھلی 04)، مٹھی 14، پڈعیدن 08، کراچی (سرجانی ٹاؤن 07، گلشن حدید 04،کیماڑی 01) چھور 04، شہید بینظیر آباد 02، بدین، ٹنڈو جام، ٹھٹھہ 01، بلوچستان: ژوب 07، گلگت بلتستان: گلگت میں 01ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت45،جیکب آباد 44،نوکنڈی، دالبندین43 ،سبی، روہڑی، مٹھی اور موہنجو دہڑو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔