ایم پی اے راجہ شوکت عزیز نے گوجر خان جاتلی میں 1122 سینٹر کا افتتاح کر دیا

31

 گوجر خان،10 جولائی (اے پی پی):ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے گوجر خان جاتلی میں 1122 سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

 ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی و سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کو 1122کے کیمپ آفس میں عملے کی طرف سے بریفنگ دی گئی جس میں دستیاب امدادی  سامان و امدادی کاموں میں معاون  جدید آلات سے انھیں آگاہی دی گئی ۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ جاتلی میں 1122 کے سینٹر پوائنٹ  کے افتتاح کے بعد مندرہ چکوال روڈ و ملحقہ علاقوں میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں امدادی ٹیم جلد پہنچ سکے گی۔انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت میں جاتلی سمیت تمام مراکز صحت میں ڈاکٹر و پیرامیڈیکل عملے کی تعیناتی پر کام جاری ہے

راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہں وزیر اعلی پنجاب صوبے کی عوام کی بہتری کے لئے میگا منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کام کر رہی ہیں عوام کو جلد ریلیف ملے گا ۔

 سابق ممبر قومی اسمبلی و  پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ مہنگائی نے ہم سب کو متاثر کیا ہے، وزیر اعظم و وزیر اعلی پنجاب مہنگائی کو کم کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جنکے نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔