اسلام آباد،10 جولائی (اے پی پی ):ایچ نائن اتوار بازار میں لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ایچ نائن اتوار بازار کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور پولیس حکام کی مشترکہ کمیٹی بنائیں گے جو کہ 7دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ آج بروز بدھ اتوار بازار ایچ نائن میں آ گ صبح 11 بج کر 7 منٹ پرلگی،جسکی اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود فائیر برگیڈ نے فوری کام کا آغاز کر دیا،بارش کی وجہ سے ہماری ٹیم پہلے سے ہی فیلڈ میں موجود تھی،انھوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ سے جس جس کا نقصان ہوا اس کا ازالہ کیا جائے گا