سرگودھا،10جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان اور ڈی پی اور ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا اندروں شہر سے برآمد ہونے والے عزاداری جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ، ممبران امن کمیٹی اور جلوسوں کے منتظمین بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے امام بارگاہ بلاک نمبر 7 سے بلاک نمبر 19 تک کے عزاداری جلوس کے روٹس پر انتظامی و سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔دونوں افسران نے نوری گیٹ، کارخانہ بازار، امین بازار اور شربت چوک تک پیدل سفر کرکے سٹریٹ لائٹس کے فنکشنل ہونے، تجاوزات کے خاتمہ جیسے اقدامات چیک کیےعزاداروں کے لیے تمام تر سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مجالس اور جلوسوں کا فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دے کر عمل درآمد شروع کردیا۔