ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کے احکامات دینے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے شکر گزار ہیں؛   چیئرمین کسان اتحاد

11

کوئٹہ،10 جولائی (اے پی پی):کسان اتحاد کے  چیئرمین خالد حسین باٹھ نے و زیر اعظم   میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بلوچستان کے 28ہزار ٹیوب ویلز لو سول پینل پر منتقل کر نے کے اقدامات کو سرا ہتے ہو ئے کہا کہ اس سے بلو چستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔بلو چستان کی زمین زرخیز ہے زرعی زمینوں کو قابل کاشت بنا کر ملک کی وسائل میں اضا فہ کیا جا سکتا ہے ۔صو بے میں چالیس ہزار کے لگ بھگ ٹیوب ویلز ہے مزید 16ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا ئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےبدھ  کو کو ئٹہ پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا۔ کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا کہ و زیر اعلی بلو چستان سرفراز بگٹی اور و زیراعظم پاکستان کےشکر گزار ہے کہ انہوں نے ہزاروں ٹیوب ویلز کو سولر پر  منتقل  کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیاحت اور سیر تفریح کے لئے بہت سے خو بصورت مقامات ہیں ، وز یر اعظم   اور  وزیر اعلیٰ  بلو چستان سے  ہے درخواست صو بے میں سیاحت کے فرو غ کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا ئیں، سیاحتی علا قوں کی سیکورٹی کو یقینی بناکر کے صو بے کے وسائل میں اضا فہ کیا جا سکتا ہے۔

 خالد حسین باٹھ نے کہا کہ گزشتہ سال شدید بارشوں سے کسانوں کو بہت نقصان ہوا  ،ان کے نقصانات کا ازالہ فوری طور ہر ممکن بنا یا جا ئیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلو چستان سے مطالبہ کیا کہ آنے والے دنوں میں صوبے میں مزید بارشوں سےنمٹنےکے لئے تمام تر انتظامات فوری طور پر مکمل کئے جا ئیں تا کہ بارشوں سے زمینداروں کے کم سے کم نقصان ہو۔