وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف صوبے میں خدمت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہیں؛محمد منشاء اللہ بٹ

15

سیالکوٹ،11جولائی (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و رکن صوبائی اسمبلی محمد منشا اللہ بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف صوبے میں خدمت کی سیاست کو فروغ دے رہی ہیں، ‘کلینک آن ویل ‘ کی بدولت عوام الناس کو صحت کی سہولت ان کے گھروں کی دہلیز پر دستیاب ہوگئی ہے، جہاں پر شہریوں مفت طبی معائنہ کیلئے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم اور پیرامیڈیکس سٹاف  موجود ہیں وہی پر ادویات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

 یہ بات انہوں نے آج اپنے حلقہ انتخاب یونین کونسل کوٹلی بہرام میں ‘کلینک آن ویل ‘ کے تحت لگائے گئے میڈیکل کیمپ کے معائنہ کے دوران بتائی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چودھری نے محمد منشاء اللہ بٹ کو ‘کلینک آن ویل ‘ کے تحت لگائے گئے میڈیکل کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

 قبل ازیں محمد منشاء اللہ بٹ نے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا اور میڈیکل چیک اپ کیلئے آنے والے شہریوں سے میڈیکل کیمپ میں  ملنے والی طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ  ‘کلینک ان ویل’ میں ڈیوٹی کی بدولت ان کو دکھی انسانیت کی خدمت کا موقع ملا ہے جسے یقینا وہ جانفشانی اور ایمانداری سے انجام دیں گے۔

اس موقع پر سٹی صدر پی ایم ایل این رفیق مغل، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چودھری، چودھری سیف اللہ، چیئرمین زاہد حسین خالدی، شیخ ناصر ، عدنان اکبر  اور نصر پہلوان بھی موجود تھے۔