نارووال؛ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کااجلاس، آٹے اوردودھ کی قیمتوں پرکڑی نظررکھنے کی ہدایت

28

نارووال،12 جولائی(اے پی پی):  ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرنارووال نے پرائس مجسٹریٹس کو دیگراشیاء کے ساتھ ساتھ بالخصوص آٹے اوردودھ کی قیمتوں پرکڑی نظررکھنے کی ہدایت کی۔

ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنےڈپٹی کمشنرنارووال کوپرائس مجسٹریٹس کی طرف سے دیگراشیائے ضروریہ کے ساتھ ساتھ روٹی اور نان  کی قیمتوں کے حوالے سے کی  جانےوالی کاروائیوں کے بارے آگاہ کیا۔تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزسمیت تمام پرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنارووال نےکہاکہ پرائس مجسٹریٹس کےاجلاس کامقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرناہے۔

ڈی اوانڈسٹریزنےڈی سی نارووال کوبتایاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی طرف سےضلع بھرمیں یکم جولائی سے11جولائی تک گراں فروشی کے خاتمہ کے لئے دکانوں، ریڑھیوں اور دیگر کاروباری مراکز میں جاکر اشیائے خورد و نوش کے نرخ اور اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کی چیکنگ کے لیے13ہزار197 انسپیکنشنزکی گئی جن میں 486دوکاندارخلاف ورزی کے مرتکب پائے گے،جنہیں مجموعی طور19لاکھ78ہزارروپے جرمانہ کیا گیا،خلاف ورزی پر 6مقدمہ درج کرکے11 افرادگرفتارکوپابندسلاسل کیاگیا۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نےپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوہدایت کی کہ وہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دکانوں اورکاروباری مراکز میں جاکر باقاعدگی سے انسپیکشن کریں اور مقرر کیے گئے نرخ کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔