آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ

13

راولپنڈی، 12جولائی ( اے پی پی): آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ائیر چیف ظہیر احمد بابر نے صدر الہام علیوف کو ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےمختلف پروجیکٹس، ٹیکنالوجی اور جے ایف 17 تھنڈر پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

صدر الہام علیوف نے جے ایف 17 تھنڈر میں خصوصی دلچسپی لی جو کہ چین کے تعاون سے پاکستان میں تیار کیا گیا۔