گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی “مجلسِ تدبر و تفکر معرفتِ رحمت اللعالمین ﷺ اور قرآن” میں شرکت

12

لاہور، 12 جولائی (اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بیرسٹر میاں عامر حسن کی رہائش گاہ پر مجلسِ تدبر و تفکر معرفتِ رحمت اللعالمین ﷺ ‍‌‌ اور قرآن میں شرکت کی۔

قرآن مجید کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ قرآن کریم اللہ رب العالمین کا لازوال کلام ہے، جو قیامت تک کی انسانیت کے لیے سرچشمہ ہدایت اور حق و باطل کی کسوٹی ہے، جس کا ہر ہر حرف منارۂ نور، ہر ہر آیت مشعلِ راہ اور ہر ہر جملہ ہدایت کی روشن دلیل ہے۔

مجلس میں محرم الحرام کی مناسبت سے ذکرِ امام حسین علیہ السلام کیا گیا اور فلسفہ شہادت پر گفتگو کی گئی۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کو نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا۔

مجلس میں بیرسٹر عامرحسن، میاں طارق سجاد، ڈاکٹر مظہر اقبال، انجینئر منصور حسین, پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، سردار علی  اور دیگر نے شرکت کی۔