وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹر ہدایت اللہ سمیت سانحہ باجوڑ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت

14

پشاور، 13 جولائی (اے پی پی):صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا و وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے خصوصی طور پر قائد میاں محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی حکومت کی جانب سے سابق گورنر شوکت اللّٰہ کے بھائی اور حاجی بسم اللّٰہ خان کے بیٹے مرحوم سینیٹر ہدایت اللہ کے وفات پر ان سے تعزیت کی ہے۔ ناواگئی میں حاجی بسم اللہ خان کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد متاثرین اور عمائدین علاقے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا  کہ وزیر اعظم   کی قیادت میں پوری مرکزی حکومت اس مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوم خواہ وہ مرکزی حکومت ہو یا صوبائی مرکزی قیادت اور عوام کو مل کر کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے مرکزی حکومت کی طرف سے شہدا   کے  ورثہ کےلیے معاوضے کا بھی اعلان کیا۔سابق گورنر انجینئر شوکت اللہ نے وفاقی حکومت، وزیراعظم شہباز شریف اور انجینئر  کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)خیبرپختونخوا شہاب الدین خان، ضلع مہمند کے صدر زر خان صافی، ضلع باجوڑ کے صدر عبدالکریم، سابق امیدوار قومی اسمبلی و رہنما ن لیگ عبداللّٰہ خان اور جنرل سیکرٹری (ن) لیگ ضلع مہمند بہرام خان و دیگر لیگی قائدین بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔