اسلام آباد،14جولائی (اےپی پی): صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے صوبہ کے پی کے سے سینئر رہنما جی جی جمال نےملاقاتکی۔ ملاقات میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان اور جی جی جمال کے مابین موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری، عزم استحکام آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ کے پی کے اور سرحدی علاقوں میں پاک افواج پر حملوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ سرمایہ کاری اور ملکی ترقی کے لیے امن و امان کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مایوسی کی کوئی بات نہیں، انشاء اللہ ملک کا مستقبل محفوظ اور شاندار ہے۔ بین الصوبائی شاہراہوں اور موٹر ویز کی تعمیر کے لئے صوبہ خیبر پختون خواہ کو ترجیح دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ کے پی کے کا صوبہ چین، افغانستان اور سینٹرل ایشیا کے لیے” گیٹ وے” کی حیثیت رکھتا ہے۔