دریاخان،14 جولائی (اے پی پی): کہا جاتاہے کہ ہنر مند کے سونے کے ہاتھ ہوتے ہیں یہ مثال اس پسماندہ علاقے کے فرنیچر کے کام کرنے والےکاریگر محمد یسین وگن نے ثابت کردی ہے جس نے ڈیڑھ ماہ میں پانچ منزلہ شبہہ امام حسین تیار کی ہے۔ ضلع بھکر اور دیگر ملحقہ اضلاع میں پہلا کاریگر ہے جس نے لکڑی کا محرم الحرام کے لئے یہ شبہہ (تعزیہ) بنایاہے۔ تعزیے ملتان، چینوٹ اور سرگودھا کے کاریگر تیار کرتے ہیں۔
دریاخان کے اس کاریگر محمد یسین وگن کا کہنا ہے کہ اس کو بچپن سے تعزیے بنانے کا شوق تھا اس بار اس کا خواب پورا ہوا، بڑی عقیدت سے بنایا ہے۔