فیصل آباد،15جولائی(اے پی پی):چیئر پرسن پنجاب وویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے تھانہ وویمن فیصل آباد میں واقع وویمن جینڈر بیسڈ وائلنس یونٹ کادورہ کیا اورتھانہ چک جھمرہ میں زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی اور اس کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں انہیں حکومت پنجاب اورفیصل آباد پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے وکٹم کا میڈیکل کروا لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
حنا پرویز بٹ نے جینڈربیسڈ وائلنس یونٹ میں دی جانیوالی سہولیات، لیگل ایڈ، انویسٹی گیشن کی سہولت، شیلٹر روم اور میڈیکل اسسٹنس جیسی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پرایس ایس پی انویسٹی گیشن نے حنا پرویز بٹ کو وویمن جینڈر بیسڈ وائلنس یونٹ کے متعلق بریفنگ دی۔