صوبائی وزیر میاں ذیشان رفیق کا دورہ چنیوٹ، محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا

18

چنیوٹ،15 جولائی (اے پی پی ): صوبائی وزیر بلدیات و انچارج محرم الحرام انتظامات میاں ذیشان رفیق نے محرم الحرام کے حوالے سے چنیوٹ شہر کا دورہ  کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا ، ڈی پی او عبداللہ احمد سمیت امن کے ارکان بھی موجود تھے، صوبائی وزیر کو محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

 اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق  نے میڈیا سے  گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے دورہ کررہا ہوں، چنیوٹ  تاریخی طور پر ماضی میں حساس ضلع رہا ہے، محرم الحرام میں اچھے انتظامات کیے گئے ہی،ں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پہلی بار محرم الحرام میں جلوس کے روٹس پر کیمپ لگا کر سبیل لگائیں گے ۔

صوبائی وزیر نے امن کمیٹی ممبران کے ہمراہ  جلوس کے روٹس، امام بارگاہ مہاجرین کا دورہ بھی کیا ،منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامات و سہولیات بارے دریافت کیا۔ صوبائی وزیر نے تمام تر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔