سرگودھا،15 جولائی (اے پی پی) فوڈ اتھارٹی نے بھیرہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ بنانے والے یونٹ کو پکڑ لیا، ملزمان موقع سے فرار جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دودھ میں خشک پاؤڈر اور گھی کی ملاوٹ کی جارہی تھی، کارروائی کے دوران 800کلو جعلی دودھ کو تلف کر دیا گیا۔