ذو الجناح، وفاداری اور قربانی کا لازوال استعارہ

19

اسلام آباد، جولائی 15 (اے پی پی ): ذو الجناح حضرت امام حسینؓ کے اس گھوڑے کا مشہور نام ہے جو واقعہ کربلا  دوران ان کے ساتھ تھا اور اس نے میدان جنگ میں امام حسینؓ  اور ان کے رفقا کے ہمراہ وفاداری اور قربانی کی لازوال مثال قائم کی ، زوالجناح کے لغوی معنی بازوؤں یا پروں والا کے ہیں  ۔

 مشہور ہے کہ اسے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی وفات سے کچھ عرصہ پہلے حارث نامی ایک عرب سے خریدا، اس وقت ذو الجناح بھی ایک بچہ تھا، اس کا اصل نام مرتجز تھا۔ اس وقت حضرت حسین ابن علیؓ بھی بچے تھے اور ذو الجناح کو بہت پسند کرتے تھے۔ کربلا میں حضرت حسین ابن علیؓ  کی شہادت کے بعد ذو الجناح نے ہی خیموں میں امام حسین ؓ کی شہادت کی خبر پہنچائی ۔

 زوالجناح کی لازوال قربانی اور وفاداری کی یاد میں ہی  محرم الحرام کی دسویں تاریخ ‘‘یوم عاشورہ’’ کو شبیہ  زوالجناح کے جلوس  نکالتے ہیں۔