پشین عوام کی خدمت میرا اولین ترجیجات میں شامل ہے؛ حاجی آصغر خان ترین

18

پشین،15 جولائی ( اے پی پی):  رکن صوبائی اسمبلی، پبلک آکاونٹس کمیٹی چئیرمین حاجی آصغر خان ترین نے کہاکہ پشین عوام کی خدمت میرا اولین ترجیجات میں شامل ہے،اپنے دور میں عوام کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کےلیےہر فورم پر آواز بلند کی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے تین سال قبل پشین شہر کے وسط میں واقع گنج منڈی میں آتشزدگی سے متاثرہ جھونپڑیوں کے مالکان کو  دس کروڑ پینسٹھ لاکھ ایک ہزار روپے امدادی چیک تقسیم کرنے کے موقع پر  منعقدہ  تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشین جمعہ داد مندوخیل ، انجمن تاجران ,ملک بہادر خان ترین ، دولت خان ترین ، مولوی عطاؤاللہ اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گنج منڈی میں آتشزدگی سے سینکڑوں جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوگئی تھیں جس سے دکانداروں کا کڑوروں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔انہوں نے کہاکہ رکن صوبائی اسمبلی حاجی آصغر خان ترین کو عوام دوست اقدام پر داد دیتے ہیں مزکورہ ایم پی اے ہمیشہ اپنے حلقہ انتخابات کے عوام کی ہر ممکن خدمت کی ہے۔

 اس موقع متاثرین نے معاوضے کے چیک وصول کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی حاجی آصغر خان ترین کا شکریہ ادا کیا۔