لاہور؛صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 56ارب 56 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

20

لاہور، 15 جولائی( اے پی پی): صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 56ارب 56 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے۔فنڈز کی منظوری مالی صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے چھٹے اجلاس میں دی گئی چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ سنٹر کے قیام کیلئے 56ارب پنجاب میں زراعت کے زرائع کی تحقیقات کیلئے 56کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل اور سیکرٹری ہیلتھ علی جان سمیت ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک اجلاس میں شریک ہوئے۔